حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات انتہائی سادگی سے ادا

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات انتہائی سادگی سے ادا

  

سیہون شریف(این این آئی) حضرت قلندر لعل شہباز کی عرس کی تقریبات سادگی سے ادا کر دی گئیں۔عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 768 واں سالانہ انتہائی عقیدت و احترام اور سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر نے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس مبارک کی رسم ادا کی۔حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی حاضری کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ عمومی طور پر عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ اور اختتام وزیر اعلی سندھ کرتے ہیں۔عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 18، 19 اور 20 شعبان کو سہون شریف میں منعقد کی جاتی ہیں۔

عرس لعل شہباز قلندر

مزید :

صفحہ آخر -