ایف بی آر کا 12شعبوں میں جدید ترین الیکٹرانک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ

  ایف بی آر کا 12شعبوں میں جدید ترین الیکٹرانک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے 12 شعبوں میں جدید ترین الیکٹرانک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اتوار کو ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے آن لائن انٹیگریشن قوانین کا مسودہ جاری کر دیا،ہوٹل ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز، ٹرانسپورٹ، کوریئر سروسز، نجی ہسپتال، میڈیکل پریکٹشنرز، لیبارٹریز، فارمیسیز، چارٹرڈ اکاونٹنٹس کی مانیٹرنگ ہوگی،ہیلتھ کلب، جمز، فٹنس مساج سینٹرز، فوٹو گرافرز بھی الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم سے منسلک ہونگے،کراچی سمیت 8 بڑے شہروں میں ان شعبوں کے کاروبار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ ہوگی، لاہور، اسلام آباد. راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور، گوجرانوالہ بھی شامل ہیں، 4500 مربع فٹ سے زائد ائر کنڈیشنڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر اطلاق ہوگا،1500 روپے معائنہ فیس وصول کرنے والے ڈاکٹر اور پریکٹشنرز کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، ائرکنڈیشنڈ بس سروس والی کمپنیوں پر بھی اطلاق ہوگا،موٹلز، گیسٹ ہاوسسز، میریج ہال، مارکی، کلب، اور ریس کلب کی رجسٹریشن ہوگی، کوئیر اور گارگو سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں، بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس بھی زد میں آئیں گے،پلاسٹ اور کاسمیٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والوں پر اطلاق ہوگا، میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریز کے نیٹ ورک پر اطلاق ہوگا، ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی، لیبارٹریوں، 1000مربع فٹ سے زائد ایریا والے ہیلتھ کلب اطلاق ہوگا، جمازیم، فیزیکل فٹنس کلب چلانے، سوانا مساج سینٹرز چلانے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوگی، فوٹوگرافی کی خدمات فراہم کرنے والے کمپنی پر بھی اطلاق ہوگا،جیولرز وکلاء اور ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو دوسرے مرحلے میں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
ایف بی آر رجسٹریشن

مزید :

صفحہ آخر -