انسانی زندگیوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، آصف زرداری

انسانی زندگیوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے،سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا، صوبائی حکومت لاک ڈان کے دوران مستحق افراد تک امداد کی رسائی یقینی بنائے تفصیلات کے مطابق اتوار کو سابق صدر آصف علی زردای اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعلی سندھ نے کرونا وائرس کی صورت حال کے حوالے سے آصف زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی، سابق صدر نے کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے، صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اچھا کام کیا ہے، وزیر اعلی سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت لاک ڈاون کے دنوں میں مستحق افراد تک امدار کی رسائی یقینی بنائے، آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چائیے کہ وہ اس مشکل وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -