کراچی، لاک ڈاؤ ن میں شہریوں پر تشدد کرنیوالے 6پولیس اہلکار معطل

      کراچی، لاک ڈاؤ ن میں شہریوں پر تشدد کرنیوالے 6پولیس اہلکار معطل

  

کراچی(این این آئی)کراچی میں شہریوں پر تشدد کرنیوالے 6 پولیس اہلکار معطل۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر273افرادکوگرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گارڈن میں پولیس اہلکاروں نے کرونا وائرس کے پیش نظرصوبے میں جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہریوں کو تشدد کا نشانا بنایا۔شکایت ملنے پر پولیس حکام نے تشدد کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں سندھ پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ بھر سے مزید 273 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بیسویں روز99 مقدمات درج ہوئے ہیں۔گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے۔پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 1 ہزار 716 ہے جبکہ بیسویں روز کراچی سے 156 افراد کو گرفتار اور 62 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس اہلکار

مزید :

صفحہ آخر -