ریلوے کاآج سے ورکشاپس اور نیو انجن شیڈز کو کھولنے کا فیصلہ

ریلوے کاآج سے ورکشاپس اور نیو انجن شیڈز کو کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ریلوے حکام نے آج بروز (پیر) سے تمام ورکشاپس اور نیو انجن شیڈز کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرونا وائرس کے چند کیس سامنے آنے کے بعدچند روز قبل ورکشاپس اور انجن شیڈز کو بند کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے ورکشاپس اور انجن شیڈز کے داخلی دروازوں پر آج برو ز(پیر) سے سے کھولنے کا نوٹس آویزاں کردیا گیا۔ریلوے انجن شیڈز میں ملازمین سے شفٹوں میں کام لینے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔ نوٹس پر ملازمین کے دفتری اوقات کار بھی درج کئے گے۔پیر سے جمعرات ورکشاپس اور انجن شیڈز کے اوقات کار صبح8سے ساڑھے 3 بجے تک ہونگے۔جمعہ تا ہفتہ ورکشاپس کے اوقاف کار صبح8 بجے سے دوپہر 12بجے تک ہونگے۔
ریلوے حکام

مزید :

صفحہ آخر -