پاکستان میں کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز

پاکستان میں کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ’الائیٹ گلوبل“ کی آگاہی مہم پاکستان میں شرع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت معاشرے میں رائے عامہ کو ہموار کرنے الے بااثر ترین افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور دیگر پیغامات نشر کئے جائیں گے تاکہ لوگ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھ کر اپنی زندگیوں کو محفوظ بنا سکیں۔ ہیش ٹیگ کی مہم کے پاکستان میں نفاذ کے لئے الائیٹ پاکستان، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی اور پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن مشترکہ طورپر کر رہے ہیں۔ چھ ہفتوں کی اس مہم میں کھیلوں، شوبز، صحافت، سیاست اور معاشرے کے دیگر شعبوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے والے بااثر ترین افراد کی طرف سے ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر کئے جائیں گے تاکہ لوگ اپنے ہاتھوں اور اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ ایک دوسرے سے جسمانی میل ملاپ کے یلئے کم از کم ایک فت کا فاصلہ یقینی بنائیں۔ گھر سے باہر جانے والے اور واپس آنے کے فوراً بعد اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور خود کو گھر پر زیادہ سے زیادہ محدود رکھیں او ہاتھ ملانے کی بجائے دور سے ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کا حال احوال پوچھ لیں تاکہ ان اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس کے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -