سینئر صحافی احفاظ الرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  سینئر صحافی احفاظ الرحمن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف و سینئر صحافی، دانشور، شاعر، ترقی پسند ادیب اور آزادء صحافت کے علمبردار، احفاظ الرحمن اتوارکی صبح طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،ان کی عمر 78 برس تھی۔احفاظ الرحمن 4 اپریل 1942 کو جبل پور میں پیدا ہوئے۔1947 میں قیامِ پاکستان کے وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔احفاظ الرحمن اپنے کالج کے زمانے میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن(این ایس ایف)میں شامل ہوئے اور فیلڈ مارشل ایوب خان کی تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہے۔ بعد ازاں جب ایم اے صحافت کی غرض سے جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تو این ایس ایف کے پلیٹ فارم سے نثر اور نظم کے ذریعے ترقی پسند افکار عام کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔کچھ عرصے تک لیکچرار کی عارضی ملازمت کے بعد پیشہ ورانہ صحافت میں قدم رکھا اور ساتھ ہی ساتھ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سرگرم رکن بھی بن گئے۔ضیاء الحق کے مارشل لا میں ان پر پابندیاں عائد کی گئیں جن کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک بیروزگار رہے۔ تاہم وہ 1985 میں بیجنگ، چین کی فارن لینگویج پریس سے وابستہ ہو کر چین چلے گئے، جہاں سے وہ 1993 میں واپس پاکستان آئے اور روزنامہ جنگ سے بطور میگزین ایڈیٹر وابستہ ہوئے۔
احفاظ الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -