سوئی نادرن گیس کمپنی کا کرونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38ملین کا اعلان

سوئی نادرن گیس کمپنی کا کرونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38ملین کا اعلان

  

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کے لیے 38ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی سی ایس آر پروگرام کے تحت عطیے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے 19ملین روپے وزیراعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائے جائیں گے جبکہ حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 19ملین روپے دیے جائیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی

مزید :

صفحہ آخر -