بجٹ 2021ء جون میں پیش کرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

بجٹ 2021ء جون میں پیش کرنے کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ جون21 ٗ2020کو پیش کرنے سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بجٹ 21 جون 2020 میں پیش ہونا ہے، کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بجٹ کو پیش کرنے اور اسے پاس کرنے سے متعلق سیاسی پارٹیز کو اعتماد لینا ضروری سمجھتا ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینا اور بجٹ کو بروقت پیش کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، عالمی وباء کی وجہ سے عوام کو بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا ہے، پارلیمنٹ اور عوام کو مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔ اسد قیصر نے کہاکہ بجٹ کو بروقت پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت کی جائے گی۔ میری کوشش ہے کہ پارلیمان میں عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر کام جاری رہے، کمیٹیوں کے اجلاس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پوری دنیا کو اس وقت کورونا وائرس نے جکڑا ہوا ہے، اس وباء سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہم سب کو ملکر قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی پارلیمانی ذمہ داریوں کو بھی نبھانا ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -