کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے عوام تعاون کریں،وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لیے عوام الناس تعاون کریں، اللہ پاک کے فضل وکرم سے اس پر قابو پالیں گے بیرون ملک سے آنے والے شہری اپنے علاقہ کو محفوظ رکھنے کے لیے آزادکشمیر کا سفر نہ کریں جہاں ہیں وہیں پر رک جائیں آزادکشمیر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں ایک کیس سامنے آنے پر لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا آزادکشمیر میں کرونا ٹیسٹ کے لیے تین لیب قائم کی گئی ہیں، اب تمام ڈویڑن پر آئسولیشن وارڈ اور ہسپتال بنا رہے ہیں وزیراعظم ہاوس,یونیورسٹی کیمپس,آفیسر کلب کو کرونا کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا گیا آزادکشمیر بھر کے دسوں اضلاع کے لوگ تعاون کریں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا بھی احساس ہے مگر عوام الناس کو اس حوالہ سے حکومت آزادکشمیر سے خصوصی تعاون کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مظفرآباد میں انہوں نے صحافی سیدعدنان فاطمی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر