عمران خان ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں،نفیسہ شاہ

  عمران خان ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں،نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران کے دنوں میں عمران خان ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کرونا وائرس کے بحران میں دنیا ایک پیج پر آرہی ہے اور عمران خان نئے محاذ کھول رہے ہیں، بلاول بھٹو نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں وفاق کے غیرسنجیدہ کردار کا ذکر کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو نے عالمی نشریاتی ادارے میں قوم کا نمائندہ بن کر انٹرویو دیا، فردوس عاشق اعوان شاہ سے بڑھ کر شاہ کا وفادار بننے کے بجائے حکومتی کارکردگی پر توجہ دیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -