عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کئے جانے کا امکان

  عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کئے جانے کا امکان

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کئے جانے کا امکان۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے جس کی وزیراعظم پاکستان نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کل شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں عبدالعلیم خان سے صوبائی وزیر کا حلف لئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں انہیں وزیر بلدیات کا قلمدان سونپا جاتا ہے یا کوئی دوسری وزارت دی جاتی ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ عبدالعلیم خان اس سے قبل پنجاب کابینہ میں وزیر بلدیات تھے اور نیب کی جانب سے گرفتار ہونے پر انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیب کے کیس سے رہا ہونے پر انہیں دوبارہ صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عبدالعلیم خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عبدالعلیم خان کی گزشتہ دوپہر ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عبدالعلیم خان ان کے تحفظات دور کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ اول -