جس کمرے میں جائیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں، امریکی نرس رو پڑیں

      جس کمرے میں جائیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں، امریکی نرس رو پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)ایک آبدیدہ امریکی نرس نے اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طبی عملہ اسپتال کے جس کمرے میں جاتا ہے وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، مہلک وبا سے روزانہ اموات میں یورپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اموات کی تعداد 19 ہزار کے قریب پہنچ گئی، صرف نیویارک میں سات ہزار 8 سو سے زائد افراد موت کا شکار بن چکے ہیں۔امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک ہزار 9 سو 32 اور مشی گن میں 12 سو سے زیادہ اموات سامنے آگئیں۔امریکا میں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی، صرف نیویارک میں ہی دس ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔امریکا میں اسپتالوں کی صورتحال بتاتے ہوئے نرس رو پڑی۔انہوں نے کہا کہ جان لڑا کر بھی مریضوں کو نہیں بچا پارہے، اسپتال کے جس کمرے میں جاتے ہیں وہاں لاشیں ہوتی ہیں۔
امریکی نرس

مزید :

صفحہ اول -