کرونا سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم صحت یابی کے بعد گھر منتقل

کرونا سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم صحت یابی کے بعد گھر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے باعث ہسپتال میں زیر علاج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن صحت یابی کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکیں گے۔برطانوی وزیراعظم کے آفس کے مطابق بورس جانسن مکمل صحتیاب ہونے تک بکنگھم شائر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں رہیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور کورونا سے متعلق اہم فیصلے بھی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ برطانوی ویزراعظم میں مارچ کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر پر ہی خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی تھی تاہم 10 روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال میں علاج کے دوران ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد 55 سالہ برطانوی وزیراعظم کو انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے 3 روز گزارے۔وزیراعظم آفس کے مطابق بورس جانسن نے اسپتال کے عملے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور کورونا سے متاثرہ تمام افراد کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں 8 ویں نمبر پر ہے جہاں 78 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ9 ہزار 875 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -