پاکستان میں کرونا مریض اندازوں سے بہت کم ہیں، عارف علوی

  پاکستان میں کرونا مریض اندازوں سے بہت کم ہیں، عارف علوی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، مریضوں کی تعداد بڑھنے کے جو اندازے لگائے گئے تھے، اس سے تعداد بہت کم ہے۔مقدس مہینہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ اس ماہ مقدسہ میں بھی سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان میں یوٹیلیٹی سٹورز کو سامان کی سپلائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا اور متعلقہ اداروں سے یو ٹیلیٹی سٹورز کو بروقت سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔ ائرپورٹ پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، چیف سیکریٹری اور فورس کمانڈر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ کے وبا کے خلاف اقدامات پر مبار کباد پیش کی اور کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 216 مریضوں میں سے صرف 67 مریض رہ گئے ہیں جبکہ بقیہ تمام صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -