پنجاب میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کو گھر جانے کی اجازت

  پنجاب میں کرونا سے صحت یاب مریضوں کو گھر جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،خبر نگار) محکمہ داخلہ پنجاب نے کرونا وائرس سے شفا پانے والے مریضوں کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دیدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی حسین بہادر نے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو مرا سلہ جاری کر دیا۔قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور ٹیسٹ نیگٹیو آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے کیلئے پر فا ر ما جاری کیا جائے گا۔ پرفارما محکمہ ہیلتھ کی جانب سے قرنطینہ کے 14 دن مکمل ہونے اور نیگٹیو رپورٹ آنے کے بعد جاری کیا جائیگا۔ ایڈ یشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کے مطابق پرفارمہ ہیلتھ کی جانب سے تسلی بخش رپورٹ کے بعد ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے۔ قرنطینہ میں 14 دن مکمل ہونے اور ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر ہی مریض اپنے اپنے صوبے میں آ جا سکیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فارم اے ایک سے دوسرے ضلع میں جانیوالوں کو متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے جبکہ فارم بی پنجاب سے دوسرے صوبوں کو محکمہ ہیلتھ کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر جاری کرئے گا۔
اجازت

مزید :

صفحہ اول -