ٹائیگر فورس رات کی تاریکی مستحقین کو راشن پہنچائیگی،شاہ محمود قریشی

  ٹائیگر فورس رات کی تاریکی مستحقین کو راشن پہنچائیگی،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 156اور 157میں ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے جو رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کئے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ 12لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں،اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دئیے گئے انصاف امداد پیکج کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل طور پر سیاست سے بالا تر ہو گا۔ اتوار کو اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے،پہلے مرحلے میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -