کرونا وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کر سکتا ہے،سائنسدانوں کا انکشاف، وارننگ

  کرونا وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کر سکتا ہے،سائنسدانوں کا انکشاف، وارننگ

  

واشنگٹن(این این آئی) طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مریضوں کے وارڈ سے ہوا کے نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کرسکتا ہے۔ ماہرین نے اب تک 6 فٹ کا فیصلہ رکھنے کی تاکید جاری کی تھی تاہم حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا کہ وائرس 13 فٹ تک فضا میں سفر کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی محققین کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج امریکی جریدے (سی ڈی سی) میں شائع ہوئے۔وائرس کی منتقلی سے متعلق بحث میں مذکورہ تحقیق نے ماہرین کو نئے زایوں سے سوچنے پر مجبور کردیا تاہم خود چینی سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ اس فاصلے پر جو تھوڑی مقدار میں وائرس ملا ہے وہ لازمی طور پر متعدی بیماری نہیں ہے۔بیجنگ میں اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز کی ایک ٹیم کی سربراہی میں محققین نے ایک انتہائی نگہداشت یونٹ اور ووہان کے ہووشنشن ہسپتال میں کرونا وائرس کے نمونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے 19 فروری سے 2 مارچ کے درمیان مجموعی 24 مریضوں کو مذکورہ وارڈ میں رکھا۔طبی ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر وائرس ممکنہ طور پر ’کشش ثقل اور ہوا کے بہاؤ‘ کی وجہ سے فلور پر تیرتے رہے جبکہ آئی سی یو میڈیکل اسٹاف کے جوتے کے تلووں کے آدھے نمونے بھی مثبت آئے۔محققین نے بتایا کہ طبی عملے کے جوتوں کے تلوے بھی بطور کیریئر کام کرسکتے ہیں۔ کرونا وائرس ہوا میں کئی گھنٹے تک موجود رہ سکتا ہے، یہ وائرس کھانسی کے وائرس کی طرح نہیں جو اگلے سکینڈ میں فلور پر تیرنے لگتے ہیں۔ وائرس کو بنیادی طور پر 13 فٹ تک مریضوں کے قریب پایا گیا جبکہ اس کی چھوٹی سی مقدار 8 فٹ تک اوپر کی سطح پر پائی گئی۔ حوصلہ افزا طور پر ہسپتال کے عملے کے کسی ممبر کو انفیکشن نہیں ہوا جو اس بات کی علامت ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیر مؤثر انداز میں انفیکشن کو روک سکتی ہے۔

کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -