وزیراعظم تمام پاکستانیوں کے حقوق کے ضامن، بلاول سیاست نہ چمکائیں: فردوس عاشق

        وزیراعظم تمام پاکستانیوں کے حقوق کے ضامن، بلاول سیاست نہ چمکائیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں اور وزیراعلی سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا بیان کرونا کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے۔ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کرونا وائرس کو شکست دینا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت سست روی سے کام کر رہی ہے، کورونا کے خلاف صوبے اپنے اپنے طور پر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے وفاق کی جانب سے بہت کم امداد مل رہی ہے۔
فرد وس عاشق

مزید :

صفحہ اول -