پنجاب کے 216علاقے سیل کر دیئے، کرونا کیخلاف 4ہفتے اہم: فیاض الحسن

  پنجاب کے 216علاقے سیل کر دیئے، کرونا کیخلاف 4ہفتے اہم: فیاض الحسن

  

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ (ن) لیگ نے اپنے دورِ اقتدار میں شریف خاندان کی ذاتی تشہیر کیلئے ڈیئے گئے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہونے کے باوجود ان اشتہارات کے اربوں روپے کے بقایا جات میڈیا ہاسز کو ادا کئے ہیں۔ شہباز شریف کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے اور دیگر مراعات دینے کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اشتہارات کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت میڈیا کو اشتہارات کی مد میں سولہ فیصد صوبائی ٹیکس سے استثنیٰ دئیے جانے اور اشتہارات کی ادائیگیاں روزانہ کی بنیادوں پر کرنے پر غور کر رہی ہے۔حکومت میڈیا ہاسز کے مالکان سے لیکر کارکنوں تک سب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم میڈیا کو ہر طرح کی سہولت دینے کیلئے موجود ہیں۔قبل ازیں اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایسٹر کی خوشیاں منائیں کیونکہ کرونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کلسٹر لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے،اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن سے معمولات کو کم سے کم حد تک روکتے ہوئے کرونا کا مقابلہ کیا جا رہا ہیجبکہ گوجرانوالہ اور گجرات میں پہلے سے سیل کردہ 4علاقوں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی سیل کیے گئے علاقوں کے تمام مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بزدار حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے،عوام سے گزارش ہے اپنے گھروں تک محدود رہیں کیونکہ آئندہ تین سے چار ہفتے کرونا کے حوالے سے اہم ہیں۔

فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -