وزارت خارجہ کا کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ

وزارت خارجہ کا کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت خارجہ کی جانب سے ایک کروڑ کا چیک شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی اور وزارت خارجہ کے افسران اور اسٹاف کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ عطیہ

مزید :

صفحہ اول -