احساس ایمرجنسی پرگرام، مستحق افرا د میں 16ارب 58کروڑ روپے تقسیم

احساس ایمرجنسی پرگرام، مستحق افرا د میں 16ارب 58کروڑ روپے تقسیم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے سے زائد نقد تقسیم کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روہے تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے جبکہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔اسی طرح آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔دریں اثنا معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو میسج کا جواب نہیں آیا، وہ انتظار کریں۔ مشکل وقت میں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن افراد کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے، وہ دوسرے میسج کا انتظار کریں۔ میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے؟ یہ امداد بہت ہی مجبور اور دہاڑی دار لوگوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

امدادی رقم

مزید :

صفحہ اول -