پاکستان سمیت دنیا میں ایسٹر سادگی سے منایا گیا، کرونا کے باعث آن لائن دعائیہ تقریبات

  پاکستان سمیت دنیا میں ایسٹر سادگی سے منایا گیا، کرونا کے باعث آن لائن ...

  

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار سادگی سے منایاگیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرجا گھروں میں محدود پیمانے پر عبادات کا اہتمام کیا گیا۔مسیحی برادری کو ایسٹر کی دعائیہ تقریبات میں آن لائن شرکت کی ہدایت کی گئی،صدرمملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ایسٹر کا اصل پیغام پیار اور خوشی کا ہے۔ یہ دن ہمیں حضرت مسیح کے محبت، عفو، اور بھائی چارے کے آفاقی پیغام کی یاد دلاتا ہے جو دنیا میں امن اور ہم آہنگی لانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں عیسائی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنائیں، اپنے اور اہلخانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منا ئیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغامِ محبت آفاقی ہے۔دنیا کو اس پیغام کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپنانا ہے، ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے ہم خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں گے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے تمام پاکستانی مسیحی قوم کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے کہاکہ گرجا گھروں میں عبادات نہ کرنے کی وجہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ انسانی جانوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی قسم کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔ ایسٹر کی خوشیوں کو سادگی سے منایا جائے

ایسٹر

مزید :

صفحہ اول -