ملک کو بحران کا سامنا ہے، اتفاق کی ضرورت ہے،مبارک آفتا ب گل

  ملک کو بحران کا سامنا ہے، اتفاق کی ضرورت ہے،مبارک آفتا ب گل

  

لاہور(پ ر) ہیومن را ئٹس واقلیتی امور پنجاب کے ممبر، رہنما پی ٹی آئی مبارک آفتا ب گل نے کہا ہے کہ ملک کو بحران کا سامنا ہے، اتفاق کی ضرورت ہے،کورونا وائر س سے بچنے کیلئے حکومت ہر سطح پر اقداما ت کررہی ہے عوام بھی حکومت سے تعاؤن کرے،اپوز یشن رہنمامشکل حالا ت میں قوم کو تقسیم کرنے اور افراتفری کا ماحو ل پید ا کرنے سے گر یز کریں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مشکل کی گھڑ ی میں پیرا میڈ یکل سٹا ف ڈاکٹر نر سیں، پاک فوج کے جوان اور پو لیس اہلکار خراج تحسین کے قا بل ہیں جوفر نٹ پر کورونا وائر س سے لڑ رہے ہیں پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کر تی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے مستحق افراد کو بارہ بارہ ہزار روپے کا امدادی پیکیج دے کر عوام دو ستی کا عملی ثبو ت فراہم کیا۔حکومت عوام کے دکھ درد کو ا پنا سمجھتی ہے عمران خان قوم کے ہیرو ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -