غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے، رانا مبشر اقبال

غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے، رانا مبشر اقبال

  

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے۔ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کو بحرانوں سے نکال کر سیاست کا سوچنا چاہیے۔ وزیر اعظم ملک میں خوف پیدا کر کے قوم کو مایوسی میں دھکیل رہے ہیں۔ اُمیداور مقابلے کی فضا پیدا کر یں تاکہ مشکل حالات میں قوم اور ادارے اپنی صلاحیت میں خود انحصار ہو سکیں۔ ایٹم بم بنانے والے ملک کی باگ ڈور اُن کے ہاتھ میں ہے۔

، لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کا دُکھ اُٹھاتا اور ٹیم ورک سے وژن دیتا ہے ملکی ادارے صحت کے آلات سمیت ہر چیز میں خود کفالت کی صلاحیت رکھتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز کی حالت افسوس ناک حد تک خراب ہے کیونکہ حکومت عوام کی بنیادی ضرورتیں روک کر عوام کو محتاج رکھنا چاہتی ہیں، مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مزموم کوشش ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں فاقوں کے ہاتھوں خودکشیوں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے غریب،نادار اور مستحقین طبقہ بُری طرح پس رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -