یو سی 49 سمادھی گنگارام میں کرونا سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا گیا
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پی پی 150کے رہنما چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے یو سی 49 سمادھی گنگارام راوی روڈ لاہور میں کرواتے ہوئے کہا کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔سینئر صحافی شاہنواز رانا نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر اپنا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے علاقہ کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت بھی ہے۔ اصغر علی نے کہا کہ کرونا سے لڑنا ہے تو احتیاط ضروری ہے گھروں میں رہیں۔حاجی طالب حسین نے کہا کہ پانچ وقت نماز قائم کریں توبہ کریں۔ عقیل جٹ نے کہا کہ ہاتھوں کو ہر 20منٹ بعد صابن سے واش کریں۔اشفاق گلزار نے کہا کہ نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔علی بھٹی نے کہا کہ اپنے بچوں کو گھروں سے نہ نکلنے دیں ماسک گلوز ضرور پہنائیں۔