کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو کوالٹی ٹریڈرز رانانثار احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائر س کے خوف سے پیدا ہونے والی اذیت ناک صورت حال میں حفاظتی تدابیر پر عمل ہر ذمہ دار شہری کا بنیادی فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایسے حالات میں عوام الناس اور کاروباری طبقے کو بھوک اور فاقہ کشی سے بچانے کیلئے باقی شعبہ ہائے زندگی کی طرح کاروباری طبقے کو بھی حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ معینہ وقت کیلئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تاجر برادری انتہائی ذمہ داری اور دانشمندی کے ساتھ حکومتی اداروں کی ہدایات پر عمل کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -