نیازی ملک کیلئے کرونا سے زیادہ خطر ناک ثا بت ہورہا ہے، سلیم ر ضا
لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نیازی ملک کیلئے کرونا سے زیادہ خطر ناک ثا بت ہورہا ہے،بینظیر انکم سپور ٹ پرو گرام پر”احسا س پرو گرام“ کا لیبل لگا کر حکومت نے نااہلی کاعملی ثبو ت پیش کر دیا،نیازی حکومت سا بق حکومتو ں کے منصو بو ں پر اپنا لیبل لگا کرعوام کو دھو کہ دینے کی کو شش کررہی ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کا شیرازہ بکھر چکا ہے، نیازی اپنی نااہلی کے باعث اپنے قر یبی دو ستو ں کو بھی جدا کر چکا۔
، تحریک انصا ف پار ٹی نہیں سیا سی لو ٹو ں کا ٹولہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کورو نا وائر س کیخلا ف حکومت ہا تھ پرہا تھ رکھ کر کسی مسحاکا انتظار کر تی رہی۔ عوام کو شہباز شریف کی صور ت میں مسحا مل گیا جو عوامی خدمت میں اپنا دن را ت ایک کیے ہوئے ہیں، مسلم لیگ(ن) اور عوام کا گہرہ ر شتہ ہے جو نیازی جیسے نااہل ختم نہیں کر سکتے، ان شا ء اللہ شہباز شریف ملک اور قوم کو مشکل حالا ت سے نکالنے میں کامیا ب ہو جا ئیں گے۔ عمران نیازی کورونا کیخلا ف اقداما ت کرنے کی بجائے اپنی حکومت بچانے کیلئے زیادہ فکر مند ہے۔