اپوزیشن مثبت کردار ادا نہیں کررہی،سعدیہ سہیل رانا

  اپوزیشن مثبت کردار ادا نہیں کررہی،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن مثبت کردار ادا نہیں کر رہی، موجودہ صورت حال میں پوری قوم کو متحد کرنے کی بجائے دڑاریں ڈالنے کی اپوزیشن کی روش لائق تحسین نہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بد عنوان سیاسی عناصر حکومت کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، کابینہ میں رو دبدل ہر سیاسی حکومت میں ہوتا ہے،کپتان کو حق حاصل ہے کہ وہ ٹیم کو از سرنو مرتب کرے، ن لیگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے وقت درکار ہے، ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کرلیں گے، 10 سالوں میں 60ارب ڈالر قرضے کا ایک بڑا حجم سابق حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -