قادیانی فتنہ کی ارتدادی سرگرمیوں کو روکا جائے،مفتی عاشق حسین

قادیانی فتنہ کی ارتدادی سرگرمیوں کو روکا جائے،مفتی عاشق حسین

  

لاہور (پ ر)13دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر مفتی سیدعاشق حسین پرنسپل جامعہ بیت القرآن لاہور نے امدادی سرگرمیوں کی آڑمیں فتنہ قادیانیت کی تبلیغ وتشہیراور ارتدادی ناپاک مہم کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ ان کی سرگرمیاں اسلام وآئین پاکستان سے کھلی غداری ہے کیونکہ منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ اسلام وآئین پاکستان کی روح سے کافر،مرتداوردائرہ اسلام سے خارج ہے۔

نیوسنچری قرآن ان سٹی ٹیوٹ سلطان پارک میں علماء سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی عاشق حسین نے اندرون وبیرون ملک قادیانی فتنہ کی اسلام وپاکستان مخالف بڑھتی ناپاک سرگرمیوں پرسخت احتجاج کیا اورکہاکہ پوری دنیاکے مسلمانوں کایہ عقیدہ وایمان ہے کہ مرزاغلام قادیانی اوراس کے ماننے والے اورانکے سہولت کارباشمول لارڈطارق کافر،مرتداوردائرہ اسلام سے خارج ہیں حکومت پاکستان قادیانیوں کی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کوروکنے کیلئے اپنادینی وآئینی بھرپورکرداراداکرے جواس کافرض منصبی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -