ٹائیگر فورس کو سیاسی تماشا کہنا شو باز کا گھٹیا پن ہے:ڈاکٹر شاہد صد یق

  ٹائیگر فورس کو سیاسی تماشا کہنا شو باز کا گھٹیا پن ہے:ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور ( پ و)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ٹائیگر فورس کو سیاسی تماشا کہنا شو باز کا گھٹیا پن ہے،ملک میں پہلی د فعہ شفا ف طر یقے سے عوام کی مدد ہورہی ہے جس سے روایتی سیا ستدان چیخ اٹھے ہیں، پاکستان تحریک انصا ف عوام کی خدمت کو اپنی سیا ست بچانے کیلئے نہیں بلکہ اپنا فر ض سمجھ کررہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے معاشی پیکیج سے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف ملا ہے، اپوز یشن تعصب کی عینک اتارے، لیگی تر جمان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاد بننے کی کو شش نہ کریں، تحریک انصا ف زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب طبقے کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی ہے۔پنجاب حکومت عام آدمی کو معاشی اثرات سے بچانے کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کرے گی۔ انہو ں نے کہاکہ پوری قوم کورونا کیخلا ف جنگ لڑ رہی ہے ایسے حالا ت میں اپوز یشن اپنی سیا ست بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جو انتہا ئی افسو سناک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -