حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولیات اور آسانیاں پید ا کرے

حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولیات اور آسانیاں پید ا کرے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ کئی ہفتو ں سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور کاروباری حالات کی مکمل بندش اور زبوں حالی انتہائی تشویشناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاروباری طبقے کیلئے سہولیات اور آسانیاں پید ا کرے۔تاجر برادری کو اپنے کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ملک بھر کا کاروباری طبقہ احساس ذمہ داری رکھتا ہے انشااللہ وہ سب احتیاطی تدابیر جو محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ہم اُس پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

، حکومت بادامی باغ ودیگر مارکیٹں جیسے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح باقی کاروباری مراکز کھولنے کی بھی اجازت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -