اسلام پورہ سنت نگر میں پینے کے پانی کی شدید قلت، مکین پریشان

    اسلام پورہ سنت نگر میں پینے کے پانی کی شدید قلت، مکین پریشان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اسلام پورہ سنت نگر اور گرد و نواح کے ہزاروں شہری کرونا وبا کے دوران پانی کی شدید قلت کا شکار ہو گئے۔ سرکاری نلکوں میں چند گھنٹے کے بعد پانی کی سپلائی کی بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ معروف سماجی رہنما صابر بٹ نے بتایا ہے کہ واسا میں پانی کا نیا شیڈول جاری کیا ہے جس میں 24 گھنٹوں میں صرف آٹھ گھنٹے مختلف اوقات میں پانی کی سپلائی کی جائے گی جبکہ واسا صارفین سے 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کے بلز وصول کر رہا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق پہلے تین پھر اور دو اور بعد تین گھنٹے ٹیوب ویل چلانے کے بعد بند کر دیئے جاتے ہیں۔ نماز فجر کا وقت پونے پانچ بجے ہے لیکن ٹیوب ویل ساڑھے 5بجے چلایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھی کئی گھنٹے ٹیوب ویل بند رکھا جاتا ہے۔ گھروں میں محدود ہونے کے باعث پانی کا استعمال زیادہ ہے لیکن واسا حکام نے پانی کی سپلائی بھی محدود کر دی ہے جو صریحاً زیادتی ہے۔صابر بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوب ویل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -