مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے 25 لاکھ مالیت کا راشن تقسیم

مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے 25 لاکھ مالیت کا راشن تقسیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کے ناظم حافظ بابر فاروق رحیمی کی سربراہی میں لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ اب تک لاہورمیں 25 لاکھ مالیت کا راشن تقسیم کیاجاچکا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رروز پی 151 میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر ناظم مالیات چودھری شوکت ضیاء حافظ ممتاز حسین قاری عبید الرحمن اور حافظ سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ حا فظ بابر فاروق رحیمی نے بتایا کہ مرکزی امیر علامہ ساجد میر کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی لا ک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں خاص طور دھاڑی پر کام کرنے والے محنت کشوں و سفید پوش لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے رضاکار لاہور میں 25 لاکھ روپے مالیت کا راشن لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں قید خاندانوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔،اسی طرح لوگوں میں حفاظتی کٹس،ماسک،سنیٹائرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، اناج، راشن اورنقد عطیات ہمارے دفاترمیں جمع کرائیں، مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اورکورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں،استغفار کریں،حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر اپنے لیے، اپنے اہلخانہ، اہل محلہ کے لیے عمل کریں،چھوٹی سی غلطی پورے علاقے کو بڑے خطر ناک نتائج سے دوچار کر سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -