حکومتی فیصلہ نظر انداز، نجی سکولز مالکان کی جانب سے مکمل فیسوں کی وصولی جاری

حکومتی فیصلہ نظر انداز، نجی سکولز مالکان کی جانب سے مکمل فیسوں کی وصولی جاری

  

لاہور(دیبا مرزا سے) صوبا ئی دارلحکو مت کے پرا ئیویٹ سکولو ں کی جانب سے حکومتی فیصلہ کو نظراندا ز کرتے ہو ئے بچوں کی ماہا نہ فیسوں کی وصولی کا سلسلہ نہ رک سکا،لاہور کے بیشتر سکول والدین سے مکمل فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشنز ودھڑوں میں بٹ گئی ایک دھڑے کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات اور بیس فی صد کٹوتی کر کے فیس کی وصولی کی یقین دہا نی جبکہ دوسرے دھڑے کا حکومتی نو ٹیفیکیشن ماننے سے انکار ی ہے۔تفصیلات کے مطا بق لاہور کے بیشتر سکول والدین سے مکمل فیس وصول کر رہے ہیں والدین کی جانب سے روزنا مہ”پاکستان“ کو شکایات مو صول ہو ئی ہیں جن میں والدین منیب احمد، یونس، عمران، احتشام، شا ہد کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو حکو مت کی یہ منطق ہی سمجھ سے باہر ہے کہ پانچ ہزار سے کم فیس کی کٹوتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا ایک طبقہ اس سے کم فیس والے سکولو ں میں بچوں کو پڑھاتا ہے اورا س وقت مو جودہ صورتحا ل میں بیروزگاری کا شکار ہے۔ اصل ریلیف تو اس طبقہ کو ملنا چاہیے۔

انہو ں نے کہا حکو مت فوری طور پر تما م سکو لو ں کے لئے یہ حکم جاری کرے جبکہ دوسرے جانب سکولو ں کے حقوق کی آواز اٹھا نے والے اس مو قع پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ایک دھڑے کی وزیر اعلی پنجا ب سے ملاقات اور فیسیں کم کر نے کی یقین دہا نی کروائی گئی جبکہ دوسرے دھڑے نے اس کا مکمل با ئیکا ٹ کر دیا اور اس نوٹیفکیشن کو قانو ن سے متصادم قرار دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -