حکومت ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹے، اشرف بھٹی

    حکومت ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹے ایسے لوگ جو دوسروں کی مصیبت کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا کر دی ہے۔

اور اب مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کر کے ناجائز منافع کمائیں گے۔ چینی فی کلو 90روپے، آٹا 65 روپے، آلو 80 روپے، پیاز 70 روپے سے 80روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی معاشی پہیہ جام ہو چکا ہے جس سے مڈل کلاس، دیہاڑی دار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھائے۔