لاک ڈاؤن سے عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی ہو گی، ماہرین اقتصادیات

لاک ڈاؤن سے عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی ہو گی، ماہرین اقتصادیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانیہ کے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن مزید جاری رہنے سے عالمی اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی آئے گی، مستقبل میں سکینڈے نیوین ماڈل عالمی معیشت کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔یہ بات اقتصادی امور کے حوالے سے برطانوی تھنک ٹینک چاٹم ہاؤس کونسل کے صدر جم اونیل نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن عالمی معیشت کے لیے خطرہ بن رہا ہے، اس کا سلسلہ مزید جاری رہا تو عالمی اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی سمیت ترقی کی جانب گامزن مالی منڈیا ں سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ہیں،مالی رسائی کی بنا پر یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں زیادہ بلند سطح کی مالی وسعت کے طریقہ کار کو اپنایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ترقی یافتہ معیشتوں اور دیگر اقتصادیات میں سکینڈے نیوین ماڈل مثال بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -