پشاور، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

  پشاور، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

  

پشاور(یواین پی) مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا، شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش 200 سے 240، مونگ دال 180 سے 260 اور دال چنا 160 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ شہری کہتے ہیں ایک تو گھر پر بیٹھے ہیں تو دوسری طرف قیمتیں زیادہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود اسٹاک مہنگا خریدا اور اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند دنوں میں تیس سے 50 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ہیں۔

مزید :

کامرس -