کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز کریں،ترجمان محکمہ زراعت

کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز کریں،ترجمان محکمہ زراعت

  

ملتان (یواین پی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ آج کل کورونا وائرس کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے۔کورونا وائرس کھانسنے،چھینکنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے کاشتکارکورونا وائرس سے بچنے کیلئے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔کاشتکار گندم کی کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر شروع کریں اور اپنے منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔گندم کی کٹائی اور گہائی کے ایام میں کھیتوں کے قریب پانی اور صابن کا انتظام رکھیں اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں۔کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پر موسمی پیشین گوئی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں۔کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میں منہ کو بازو سے ڈھانپ لیں۔کاشتکاراپنے منہ،ناک اور آنکھوں کو ہاتھ سے چھونے سے پرہیز کریں۔

ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ لوگ سوار ہوں تو آپس میں 3فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

مزید :

کامرس -