ایرانی نمک کی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

      ایرانی نمک کی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (یواین پی) ایرانی معدنیات کی کمپنی کے سربراہ علی رستمی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں 28 ہزار ٹن نمک کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارعلی رستمی نے صوبے ار اک میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 16 ہزار ٹن نمک کی برآمدات ہوئی ہیں لیکن اس شعبے کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک نمک کی برآمدات 32 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ نمک کی برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں روس اور خلیج فارس میں اپنی کمپنی کے برانڈ کو رجسٹر کرنے کا ارادہ ہے۔ 

مزید :

کامرس -