فروری، مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات میں اضافہ

      فروری، مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) فرروری 2020ء کے دوران مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات میں 2.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 30.31 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019 کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمدات 29.55 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران ایل پی جی کی ملکی درآمدات میں 7 لاکھ 60 ہزارڈالر یعنی 2.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -