ارجنٹائن، اجناس و دیگر اشیاء کی برآمد میں کمی

ارجنٹائن، اجناس و دیگر اشیاء کی برآمد میں کمی

  

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کی اجناس اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں حالیہ مہینوں کے دوران بڑے پیمانے پر کمی آئی ہے، ملک کے اہم دریا پرانے میں پانی کی سطح روایتی مقام سے نیچے ہونے کی وجہ سے تجارتیکشتیاں سامان کی بہت کم ترسیل کررہی ہیں۔ پورٹ چیمبر کے حکام کے مطابق ملکی اجناس اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے لیے اپریل بہت اہم ہے لیکن دریا میں پانی کی سطح معمول کی سطح 34 فٹ سے کم ہوکر 31 فٹ پر آچکی ہے جس کی وجہ سے سامان ترسیل کرنے والیکشتیاں نسبتاً کم سامان ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل کررہی ہیں،دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے میں کم از کم دو ہفتے کا وقت لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں مکئی کی پیداوار 50 اور سویابین 49.5 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -