سی ڈی این ایس کو10اپریل تک 165 ارب روپے کی بچتیں

سی ڈی این ایس کو10اپریل تک 165 ارب روپے کی بچتیں

  

اسلام آباد (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے 10 اپریل تک 165 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔ڈائریکٹوریٹ کے ایک سینئیرافسرنے اے پی پی کوبتایا کہ رواں مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران سی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاتھا۔اسی طرح جاری مالی سال کے اختتام پربچتوں کے کل حجم کو1570 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ 30 جون 2019ء تک سی ڈی این ایس نے کل 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں جبکہ ہدف324 ارب روپے مقررتھا۔30 جون 2019ء تک سی ڈی این ایس کی کل بچتوں کاحجم 1150 ارب روپے تھا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف سیکموں اورسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح کو معقول بنانے کے بعد سی ڈی این ایس کی سکیموں میں شہریوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

مزید :

کامرس -