لاہور بزنسمین فرنٹ نے بجٹ تجاویز کی تیاری کا کام شروع کر دیا
لاہور(کامرس ڈیسک) لاھور بزنسمین فرنٹ نے سیکٹر وائز بجٹ تجاویز کی تیاری کا کام شروع کردیا۔ حکومت کو ٹریڈ اور انڈسٹری کے سو سے زائد سیکٹرز کے بارے ٹھوس اور قابل عمل بجٹ تجاویز دیں گے۔لاھور بزنسمین فرنٹ کی کیجانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق (ایل بی ایف) نے اس سال کرونآ وبآ اور اس کے مختلف بزنس سیکٹرز پر اثرات کو لیکر بجٹ تجاویز کی تیاری کا کام شروع کردیا ھے۔ اس سلسلہ میں ٹریڈ اور انڈسٹری کے سو سے زائد سیکٹرز کے بارے میں بجٹ تجاویز مرکزی و صوبائی حکومت کو بھیجی جائیں گی۔ لاھور بزنسمین کے چئیرمین محمد امجد چودھری، سینئر وائس چئیرمین سردار عثمان غنی اور صدر راجہ حسن احتر کی پارٹی ھدائت کے مطابق محتلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے پارٹی زمہ داران کو ٹاسک دیا گیا ھے کہ وہ اپنے سیکٹرز کی مشاورت سے ایسی بجٹ تجاویز لیکر آئیں جس سے کرونآ وبآ کے بعد کی کاروباری سرگرمیوں میں آسانیوں کو تقویت مل سکے۔