حکومت صنعتوں کیلئے نیا طریقہ کار وضع کرے،میاں کاشف اشفاق

  حکومت صنعتوں کیلئے نیا طریقہ کار وضع کرے،میاں کاشف اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد۔ چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صنعتوں کے لئے نیا طریقہ کار (ایس او پی) وضع کرے تاکہ مزید مالی بحران اور بے روزگاری سے بچنے کے لئے ضروری صنعتوں کو دوبارہ آپریشنل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں صنعتوں اور مارکیٹوں کو دوبارہ کھولنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ صنعتوں سے لاک ڈاؤ ن اٹھانا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر 2 کروڑ سے زائد صنعتی کارکنان ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ مکمل لاک ڈاؤن سے تاجروں، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث صنعتکاروں اور تاجروں کی آمدنی میں کمی اور کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ انہیں پیداوار اور کام کے بغیر تنخواہوں کی ادائیگی اور مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد کے لئے راشن کا انتظام کرنا پڑتا ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ایسے افرا د کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں جو اس وقت شدید مشکل حالات سے گز ر رہے ہیں اور ہم سب کو اس کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -