اے سی پبی کا احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے مختلف سکولوں کا دورہ

اے سی پبی کا احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے مختلف سکولوں کا دورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)سٹیشن کمانڈر محمد نظیر حسین اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کے ہمراہ تحصیل پبی میں احساس کفالت پروگرام کے حوالے سے مختلف سکولوں کا دورہ کیااس دوران سنٹرز میں سماجی دوری اور دیگر حفاظتی تدابیر کو اپنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔احساس کفالت پروگرام کے تحت غرباء کو عزت و احترام سے مقرر کردہ امداد کی ادائیگی کا عمل جاری ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے بہترین انتظامات کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر پبی کو مزید اس میں بہتری کی ہدایات جاری کئے یاد رہے اس پورے احساس کفالت پروگرام کے منتخب پوائنٹس پر پولیس اور آرمی جوان کی سکیورٹی کے نگرانی میں پورا کیش وصولی کا عمل جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -