نیوزی لینڈ، دبئی میں پھنسے ہم وطنوں کو جلد واپس بھیجا جائیگا: پاکستانی قونصل خانہ

  نیوزی لینڈ، دبئی میں پھنسے ہم وطنوں کو جلد واپس بھیجا جائیگا: پاکستانی ...

  

دبئی،کرائسٹ چرچ (این این آئی)کرونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے نیوزی لینڈ اور دبئی پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات جا رہی ں اس حوالے سے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کا کہنا کہ متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے لئے ہمیں پاکستانی شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔حکومت پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد شہریوں کی واپسی کے لئے خصوصی پروازیں شروع کی جائیں گی،دوسری طرف نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث نیوزی لینڈ میں پھنسنے والے پاکستانی شہریوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں، پاکستانی شہریوں سے متعلق معلومات کو باقاعدگی سے پاکستانی وزارت خارجہ سمیت پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کی معلومات فراہم کر رہے ہیں تاکہ پاکستان سے خصوصی پروازوں کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے،پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اولین ترجیح کی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم جو پاکستانی واپس جانا چاہتے ہیں وہ آن لائن فارم کے ذریعہ رجسٹر ہوں، نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی شہری معلومات کے لیے ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی سبسکرائب کریں۔

پاکستانی قونصل خانہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -