مقبوضہ کشمیر، آر ایس ایس کے غنڈوں کی ریاستی سرپرستی میں خواتین سے بد اخلاقی

  مقبوضہ کشمیر، آر ایس ایس کے غنڈوں کی ریاستی سرپرستی میں خواتین سے بد اخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پولیس کا آر ایس ایس کے غنڈوں کے ہمراہ گوجر بکروال کمیونٹی کے گھروں میں داخل ہوکر مکینوں پر تشدد،خواتین کے ساتھ بداخلاقی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھوعہ کے راج باغ پولیس سٹیشن میں تعینات وشال نامی پولیس افسرکی قیادت میں پولیس کی ٹیم اور آر ایس ایس کے غنڈے ضلع کے علاقے کرانڈی میں عبدالمجید کے گھر میں گھس گئے اور بغیر کوئی وجہ بتائے عبدالمجید اور ان کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکار اور آر ایس ایس کے غنڈے عبد المجید اور ان کے بیٹے کو گھسیٹتے ہوئے گھر سے باہر لے گئے اور اس دوران خواتین کے ساتھ دست درازی کی۔ کرانڈی ضلع کٹھوعہ میں ایک مسلم اکثریتی گاؤں ہے جہاں 98 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔ بھارتی پولیس نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اگلے دن سینکڑوں پولیس اہلکار اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے ایک بار پھر گاؤں میں داخل ہوکرخواتین اور بچیوں سمیت تمام مسلمانوں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بداخلاقی