صوابی،کالو خان پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

  صوابی،کالو خان پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ) کالوخان پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو دو کلاشنکوف،دو پستول ایک رائفل بمعہ کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ جب کہ ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کورونا وائرس کے سلسلے وضع کردہ قانون پر عمل نہ کرنیوالے افراد اور جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک شروع کر دی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان نے ہوائی فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی اپنے ٹیم سب انسپکٹر نیاز گل خان،اے ایس آئی خان زیب بمع نفری پولیس فوری طور دیہہ خٹ کلے پہنچ کر ملزم عماد عرف لاٹو اور مہران ساکنان کالوخان خٹ کلے ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دو عدد کلاشنکوف دو عدد پستول اور ایک عدد رائفل اور کارتوس سمیت رفتار کر لیا۔ ملزم بالا نے مہران کے بیٹی کی پیدائش کے خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔