صوابی‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ 4 ملزمان گرفتار

صوابی‘ سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن‘ 4 ملزمان گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) چھوٹا لاپور پولیس نے منشیات فروشوں و دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے دو منشیات فروش سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پستول بمع کارتوس اور 3080گرام چرس برآمد کی ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ضلعی پولیس کرونا وائرس کی ممکنہ تدارک کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے کاروائیاں کرتے ہوئے اس دوران ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد اپنے ٹیم سب انسپکٹر فضل آمین خان،اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی عامر خان،اے ایس آئی مراد خان بمع دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش افتخار سکنہ جلسئی کو دوران گشت بمقام راستہ روند کو گرفتار کرکے ہاتھ میں سفید شاپر سے دو عدد پیکٹ یعنی2040گرام چرس برآمد کیا جبکہ ایک اور منشیات فروش عبداللہ سکنہ انبار سے 1040گرام چرس برآمد کیا، علاوہ ازیں دوران ناکہ بندی دو ملزمان عرفان سکنہ انبار اور وقاص احمد سکنہ مانکی کے قبضے سے دو عدد پستول بمع کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -